راولپنڈی (عاصم جاوید) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عالمی امن کے فروغ، علاقائی استحکام اور دنیا کے ایک بڑے حصے کو ممکنہ تباہی سے محفوظ بنانے میں ان کے مؤثر کردار کے اعتراف میں امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر قیامِ امن، دہشت گردی کے خلاف کامیاب جدوجہد اور پاکستان کے وقار میں اضافے کیلئے انجام دی گئی خدمات کے اعتراف میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے 40لاکھ اراکین 28 جون کو انہیں اپنا پیٹرن انچیف بنانے کا اعلان کریں گے۔