• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈسٹری میں ٹیکس چوری کا تخمینہ لگ بھگ 2000 ارب روپے ہے، ایف بی آر

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایف بی آر حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کا تخمینہ لگ بھگ 2000ارب روپے ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و منشیات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوا ، اس موقع پرحکام نے ممبران کو بتایا کہ ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ کے الزام میں تمباکو کی 16 فیکٹریاں پکڑی ہیں۔کمیٹی کو ٹیکس چوری کے الزام میں پکڑی گئی تمباکو فیکٹریوں کے اور تمباکو کی صنعت متعلق ریگولیٹری فریم ورک پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید