کراچی (جنگ نیوز)پاکستان کے منفرد میوزک ریلیٹی شو ”ریپ آئیکون پاکستان“ میں مقابلے کا سب سے سنسنی خیز مرحلہ ”ایلیمنیٹر راؤنڈ شروع ہونے جا رہا ہے، نوجوان ریپرز کے درمیان سخت مقابلہ، بوہیمیا اور طلحہ انجم بہترین ٹیلنٹ کے انتخاب کیلئے پرجوش، نوجوان ریپرز کی صلاحیتوں کا حقیقی امتحان ہوگا اور فیصلہ ہوگا کہ کون سا فنکار اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرے گا اور کس کا سفر یہیں اختتام پذیر ہوگا۔