• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریکٹیکل امتحانات کی ڈیوٹیوں کے لیے پہلی بار خودکار نظام متعارف

​لاہور(خبرنگار)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے شفافیت اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات کے لیے ممتحن (Examiners) کی ڈیوٹیوں کے حوالے سے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار پریکٹیکل ڈیوٹیوں کا تعین مکمل طور پر خودکار نظام (Automation System) کے ذریعے کیا گیا ہے۔ ​اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فور کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد تعلیمی نظام کو ڈیجیٹلائز کرنا اور اس میں انسانی مداخلت کو ختم کرنا ہے۔​خودکار نظام کے تحت ڈیوٹیوں کے تعین سے کسی بھی قسم کی پسند و ناپسند یا سفارشی کلچر کا خاتمہ ہوگا۔
لاہور سے مزید