لاہور(خبرنگار)مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر مہنگائی کا خود کش حملہ ہے،حکمران عوام کے حقوق پر ڈاکے مارنا بند کریں ، پٹرولیم لیوی بڑھا کر حکمران اپنی عیاشیوں کا سامان پیدا کر رہے ہیں، اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمران عوام کو ریلیف دینے سے قاصر ہیں تو انہیں اقتدار کی کرسی سے چمٹے رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، مرکزی مسلم لیگ عوامی حقوق کی ترجمانی کرتی رہے گی ۔