لاہور(جنرل رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے سنڈیکیٹ کا 77واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی اجلاس میں اجلاس میں سپیشل ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر اورسابقہ گورنر اسٹیٹ بینک مسٹر طارق باجوہ، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی , ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر عصمت طاہرہ،پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد معین، رجسٹرار پروفیسر اصغر نقی ،ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن مس زاہدہ اظہر، ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سدرہ، پروفیسر اشرف سلطان، پروفیسر اسد اسلم خان، پروفیسر اَبرار اشرف علی، پروفیسر فائزہ بشیر، پروفیسر محمد عمران، پروفیسر نازش عمران، پروفیسر تابندہ رانا، پروفیسر فرید خان ، (Treasurer (مس افشاں سلمان، اور تمام منسلک ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی اجلاس میں 75ویں اور 76ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری، یونیورسٹی انویسٹمنٹ فنڈز، میڈیکو لیگل کیسز و دیگر سروسز کے ریٹس میں نظرثانی، سالانہ انکریمنٹ، مختلف آسامیوں کی اپ گریڈیشن اور ایمرجنسی الاؤنسز کی منظوری دی گئی۔سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کیڈر کے تحت تدریسی آسامیوں کے قیام کی منظوری بھی دی، جن میں پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز، لیکچررز اور اسکل لیب کے لیے اسٹاف شامل ہیں۔