لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج، 1 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے یوسی 148 کے آمنہ پارک میں ٹیوب ویلز، گلیوں کی مرمت، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر واسا ارمغان، ایکسیئن عزیز بھٹی ٹاون سلمان، ڈائریکٹر پی ایچ اے و دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پی پی 153 میں مختلف ترقیاتی اسکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے لاکھوں علاقہ مکینوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ صوبائی وزیر صحت نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی جاری رکھی جا رہی ہے۔