کوئٹہ(پ ر) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا ، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین ، آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عبدالسلام آغا ، جنرل سیکرٹری حاجی سمیر حسن مندوخیل ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک فضل کاکڑ ، ملک عبدالجبار کاسی ، اخونزاد آغا ، سید اسماعیل آغا ، خلیل احمد گجر ، محمد صفدر گجر اور نصیر احمد سمیت دیگر عہدیداروں نے بیڈ ٹیکس کے نفاذ اور اس کی وصولی پر شدید ردعمل کا اظہار اوراسے موجودہ معاشی حالات میں ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہےانہوں نے کہا کہ بیڈ ٹیکس کے نام پر ہوٹل مالکان کو ہراساں کیا جانا کسی صورت قابل قبول نہیں دیگر صوبوں میں یہ ٹیکس ختم کیا جاچکا ہے بلوچستان میںاس ٹیکس کا نفاذ اور وصولی انتہائی افسوسناک ہےکاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیںہوٹل مالکان شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں بیڈ ٹیکس کا نفاذ تباہی کا باعث بن رہا ہےاگر بیڈ ٹیکس کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو احتجاج کریں گے۔