• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر سے آگاہی کا دن، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی کے میچ میں بچے بنے مہمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں، کینسر سے آگاہی والے دن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے درمیان میچ میں بچے مہمان بنے۔کینسر سے لڑنے والے بچوں نےکپتان سعود شکیل اور سلمان علی آغا سے ملاقات کی۔ سعود شکیل اور سلمان آغا نے بچوں کو خصوصی سووینیئرز دیئےہفتے کو پی ایس ایل میں بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا گیا۔گولڈن ربن ڈے کی مناسبت سے تمام کھلاڑی اور آفیشلزنے گولڈن ٹوپیاں پہنیں، پشاور زلمی خصوصی گولڈن کٹ پہن کر میدان میں اتر ی۔ سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں آج ہم کینسر سے لڑنے والے کمسن جنگجوؤں کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ پاکستان سپر لیگ معنی خیز تبدیلی کا پلیٹ فارم رہا ہے ۔

اسپورٹس سے مزید