• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی یونی ورسٹی روڈ لاٹ  ٹو کا کام، ایف ڈبلیو او کے سپرد، کام کا معیار بہتر نہیں تھا، وزیراعلیٰ 

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بی آرٹی ریڈ لائن یونیورسٹی روڈ لاٹ ٹو کا کام فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے سپرد،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کوریڈ لائن منصوبہ یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ4 سال قبل لاٹ ٹو کا ٹھیکہ دیا گیا تھا مگر کام کا معیار بہتر نہیں تھا ڈی جی ایف ڈبلیو او سے بات ہو چکی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دو سے تین دن کے اندر یہاں کام کی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی وزیر اعلیٰ نے کام میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مکسڈ ٹریفک لین کو 3 ماہ کے اندر بحال کردیا جائے گاانہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی تکالیف کا ازالہ ضرور کریں گے اور کوشش کریں گےکام کو جلد سے جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ بی آرٹی ریڈ لائن لاٹ ٹو کے مین کوریڈور کا ٹینڈر دوبارہ جاری کیا جائے گاڈی جی ایف ڈبلیو او سے بات ہو چکی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دو سے تین دن کے اندر یہاں کام کی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مکسڈ ٹریفک تقریباً 12 کلومیٹر پر محیط ہے امید ہے کہ تین ماہ کے دوران مکسڈ ٹریفک لین کا کام مکمل کرلیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی امیدیں سندھ حکومت سے وابستہ ہیں 4 سال قبل لاٹ ٹو کا ٹھیکہ دیا گیا تھا مگر کام کا معیار بہتر نہیں تھا وزیراعلیٰ سندھ نے کام کے مکمل ہونے کی گارنٹی لیتے ہوئے کہا کہ کام کو تیزی سے تکمیل تک پہنچانے کے لیے عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کام جاری رہے گا۔

اہم خبریں سے مزید