• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے دوسرے ممالک کو پاکستان کے راستے ایران تک تجارت کی اجازت دیدی

اسلام آباد (تنویر ہاشمی) حکومت نے دوسرے ممالک کو پاکستان کے راستے ایران تک تجارت کی اجازت دیدی،6مختلف کوریڈور روٹس کا تعین بھی کردیاگیا ،وزارت تجارت نے پاکستان کے ذریعے سامان ٹرانزٹ آرڈر 2026کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، نوٹیفکیشن کسی تیسرے ملک سے روانہ ٹرانزٹ اشیاء کی نقل و حمل پر لاگو ہوگا جو پاکستان کے زریعے ایران کے کسی مقام تک پہنچائی جائینگی۔گوادر گبد، کراچی ، پورٹ قاسم، لیاری، ارماڑہ، پسنی اور گبد روٹس ، کراچی پورٹ قاسم، خضدار، دالبندین، تفتان روٹس ، گوادر، تربت ،ہوشاب، پنجگور، ناگ، بیسیمہ، خضدار، کوئٹہ/ لک پاس ، دالبدین ، نوکنڈی، تفتان اورکراچی ، پورٹ قاسم ، گوادر اورگبد کے روٹس ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے متعین کیے گئے۔واضح رہے یہ اجازت پاکستان اور ایران مابین2008کے معاہدے تحت دی گئی جوسٹرک کے راستے مسافرو ں اور اشیاء کی انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کے لیے پاکستان اور ایران کی حکومتوں کے مابین ہوا تھا۔

اہم خبریں سے مزید