کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے جنگ کے دوران امارات کو فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم فراہم کیت جانے کا انکشاف ہوا ہے، اس نظام کو چلانے کے لیے اسرائیلی فوجی اہلکار بھی عرب امارات بھیجے گئے، اقدام غیرمعمولی پیش رفت قرار، پہلی بار یہ نظام اسرائیل سے باہر عرب ملک بھیجا گیا، اماراتی قیادت نے اس مدد کو مشترکہ سلامتی کیلئے اہم قرار دیدیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو اپنے "آئرن ڈوم" فضائی دفاعی نظام کی ایک بیٹری اور اسے چلانے کے لیے متعدد فوجی اہلکار بھیجے تاکہ ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے اماراتی تنصیبات کا تحفظ کیا جا سکے۔