• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں ختم؛ ڈار کا جڑواں شہروں کے شہریوں کا شکریہ

اسلام آباد( رانا غلام قادر)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب پر بیان میں کہا ہے کہ ‏اسلام آباد میں ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں آج ختم ہو گئیں ،میں اہلِ پاکستان،بالخصوص جڑواں شہروں کے شہریوں کے صبر اور تعاون پر دل پرگہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،جن کی حمایت ہمیں اپنے مہمانوں کی حفاظت یقینی بنانے اور خطے میں امن کے لیے اپنی کوششوں کو آگے بڑھانے کے قابل بناتی ہے،اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ان مقاصد کے لیے پرعزم ہیں اور آپ کی مسلسل دعاؤں اور نیک تمناؤں کے قدردان اور طلبگار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید