کراچی (نیوز ڈیسک) واشنگٹن فائرنگ کا مبینہ حملہ آور استاد نکلا، ٹیچر آف دی منتھ کا اعزاز بھی مل چکا، صدر کملا ہیرس کی صدارتی انتخابی مہم کو چندہ دیا تھا، ملزم نے پہلے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر دھاوا بولا۔ پھر فائرنگ کی۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی فائرنگ کے مبینہ حملہ آور کول تھامس ایلن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ایک استاد ہے اور اسے ایک بار “ٹیچر آف دی منتھ” کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر کملا ہیرس کی صدارتی مہم کو چندہ دیا تھا، تاہم یہ تمام معلومات ابتدائی تحقیقات اور الزامات پر مبنی ہیں۔ حکام کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر دھاوا بول کر فائرنگ کی، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔