• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آج کچھ گولیاں چلیں گی‘، ترجمان وائٹ ہاؤس کا مذاق سچ ثابت ہوگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا مذاق سچ ثابت ہوگیا۔ کیرولین لیوٹ نے وائٹ ہاؤس ڈنر سے پہلے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ازراہِ مذاق کہا تھا کہ آج کچھ گولیاں چلیں گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بہت دلچسپ گفتگو کرنے والے ہیں۔ ترجمان نے یہ گفتگو مزاح کے طور پر کی لیکن بعد میں حقیقت میں گولیاں چل گئیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کی رات کو واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، امریکی صدر اور دیگر محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔
اہم خبریں سے مزید