اسلام آباد (رانا غلام قادر) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بے حد شکریہ، دونوں نے جنگ کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے انتھک کوششیں اور نیک نیتی پر مبنی اقدامات کیے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کی قیادت میں ایرانی وفد کا دورہ اختتام پذیر ہوگیا، یہ دورہ علاقائی سفارتی دورے کے آغاز پر دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے اور خطے کی صورتحال پر مشاورت کے مقصد سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومتِ پاکستان، افواجِ پاکستان اور عوامِ پاکستان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی بے حد شکریہ، دونوں نے جنگ کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے انتھک کوششیں اور نیک نیتی پر مبنی اقدامات کیے گزشتہ دورے کی طرح اس مرتبہ بھی وفد کے لیے مکمل سیکیورٹی، تحفظ اور پرامن ماحول فراہم کیا گیا۔