• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا احترام کرتا ہوں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم محترم ہیں، ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں پاکستان کا بہت احترام کرتا ہوں، پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم بہت اچھے اور قابل احترام ہیں۔ امریکی میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے 8 جنگیں روکیں جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ جوہری جنگ کی طرف جارہی تھی، جنگ کے دوران 11 جہاز گرائے گئے، پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔
اہم خبریں سے مزید