واشنگٹن( نیوز ڈیسک) ہفتے کی رات واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے میں ،جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک تھے، ایک شوٹر کے حملہ کرنے پر عالمی رہنماؤں نے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔برطانیہ کے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جمہوری اداروں یا آزادی صحافت پر کسی بھی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ یہ واقعہ ناقابل قبول ہے،جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ، انہوں نے کہامیں ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت کرتا ہوں،اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے ٹرمپ، خاتون اول، وینس اور گالا میں موجود تمام لوگوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور قربت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سیاسی نفرت ہماری جمہوریتوں میں جگہ نہیں پا سکتی، ہم جنون کو آزادانہ بحث اور معلومات کے مقامات کو زہر آلود کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، ہم بندوق سے نہیں، اکثریت سے فیصلہ کرتے ہیں،پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر زرداری نے بھی حملے کی مذمت کی ،شہباز شریف نے کہا کہ انہیں شوٹنگ کے پریشان کن واقعے سے شدید صدمہ پہنچا اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر ٹرمپ، خاتون اول اور دیگر شرکا محفوظ رہے،، میری دعائیں ان کے ساتھ اور میں ان کی سلامتی کی خواہش کرتا ہوں،صدر زرداری نے بھی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا،اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہونے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سارہ ٹرمپ کے قتل کی کوشش پر صدمے میں ہیں،نیتن یاہو نے کہا کہ شکر ہے صدر ٹرمپ اور خاتون اول محفوظ ہیں، ہندوستان کے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر ٹرمپ، خاتون اول اور نائب صدر محفوظ ہیں،واقعہ کی واضح طور پر مذمت کی جانی چاہئے،ترکیے کے وزیر اعظم طیب اردگان نے وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے عشائیے میں ہونے والے مسلح حملے کی کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ یہ باعثِ اطمینان ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا محفوظ رہیں،انہوں نے کہاجمہوریتوں میں نظریات کے ساتھ جدوجہد کی جاتی ہے،کسی بھی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ،کینیڈا کے وزیر اعظم کارنی نے کہا کہ واقعہ میں صدرٹرمپ ، خاتون اول اور تمام مہمانوں کے محفوظ رہنے سے راحت ملی۔