کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار نے خلیجی ممالک جانے والی تاخیری شپمنٹس پر برآمد کنندگان کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوارکے مطابق کے پی ٹی ٹرمینلز پر اسٹوریج چارجز میں 25سے 50فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیاہے، جسکے تحت خلیجی ممالک جانے والی تاخیری شپمنٹس پر برآمد کنندگان کوخصوصی رعایت ملے گی جنید انوار نے بتایا کہ بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کارگو پر بھی ریلیف کا اطلاق ہوگا، مالی دباؤ کم کرکے برآمدات کو سہارا دیا جا رہا ہے جبکہ لاجسٹک مسائل کے خاتمے اور کارگو کلیئرنس بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے جی ٹی ایل پر یکم سے 20 مارچ تک 50 فیصد اسٹوریج چارجز معاف ہونگے۔