• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ایران سے درآمدات میں معمولی اضافہ، 78 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان کا ایران سے درآمدات میں معمولی اضافہ، 78کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں،حکام کے مطابق پاکستان اور ایرن کے مابین دوطرفہ تجارت کو 10ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف ہے۔ پاکستان کا رواں مالی سال بھی ایران سے درآمدات پر انحصار برقرار ہے، جہاں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں درآمدات بڑھ کر 78کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایران سے درآمدات 76 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں، اس طرح رواں سال تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا جا چکا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں ایران سے درآمدات میں 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید