لندن (خبر ایجنسی) ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کو شراب پینے، سرعام پیشاب کرنے پر گرفتار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، انہوں نے میامی ڈیڈ پبلک ڈیفنڈر کے دفتر میں اہلکاروں کی فائل میں خود یہ تسلیم کیا تھا۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اپنی جوانی کے دور میں 2 مرتبہ گرفتار کیا جاچکا ہے۔ دی انٹرسیپٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کاش پٹیل نے یہ تذکرہ 2005 میں میامی ڈیڈ پبلک ڈیفنڈر کے دفتر میں اہلکاروں کی فائل کے ایک حصے کے طور پر لکھا کر کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ ایک رات وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شراب کے بار میں جشن منارہے تھے، اس دوران انہوں نے شراب بھی تھی، گھر جاتے وقت راستے میں پیشاب کرنے کی کوشش کی جس پر ایک پولیس اہلکار نے انہیں سرعام پیشاب کرنے کے جرم میں گرفتار کیا۔