• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ مریم نواز کا 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 50ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا-پنجاب فلم سٹی لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جارہا ہے -وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ فلم سٹی منصوبہ ملک کا پہلا مکمل ʼʼاینڈ ٹو اینڈʼʼ میڈیا پروڈکشن ہب ہوگا۔فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی،س (VFX) کیلئے بیرونِ ملک انحصار کم کیا جائے گا۔ جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیج اور پوسٹ پروڈکشن لیبز بھی فلم سٹی منصوبے میں شامل ہزاروں براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیر اعلیٰ کا غیر منظم ٹریفک ٹرینڈ پر اظہارتشویش، لین اور لائن کی پابندی یقینی بنانے کا ہدف مقرر، پیر محل میں کتے کے کاٹنے سے کمسن بچے کے جاں بحق ہونے پر غم وغصے کا اظہار۔ پاکستان کی فلمی صنعت کی جدید ٹیکنالوجی، سہولیات اور وسائل کے ذریعے بحالی یقینی بنائی جائے گی-فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔وی ایف ایکس (VFX) اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے بیرونِ ملک انحصار کم کیا جائے گا-وزیراعلی مریم نے کہاکہ جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیج اور پوسٹ پروڈکشن لیبز بھی فلم سٹی منصوبے میں شامل ہیں -شوٹنگ کے لیے مختلف تمام سہولیات، سیٹس اور مرکزی جھیل بھی بنائی جائے گی-بین الاقوامی ایونٹس اور ایوارڈ شوز کے لیے کنونشن ہال قائم کیے جائیں گے- میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک اسکول بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید