• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ منورہ سے پاکستانی عازمین حج کے قافلے مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہوگئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) مدینہ منورہ سے پاکستانی عازمین حج کے اولین قافلے مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہو گئے ، مکہ مکرمہ میں سفید احراموں کی بہار آگئی ۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پاکستانی حجاج کرام کی آمد کے ساتھ ہی روح پرور مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں اور ضیوف الرحمن کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے۔مکہ مکرمہ پہنچنے والے عازمین حج، جو سفید احرام میں ملبوس تھے، کا والہانہ خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر ضیوف الرحمن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ زمزم، کھجوروں اور ٹھنڈے مشروبات سے ان کی تواضع کی گئی۔ حجاج کرام نے اس پرخلوص استقبال پر مسرت کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید