اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )شہید بینظیر آباد کا درجہ حرارت بڑھ کر 47اور دادو و مٹھی کا 46 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)پیر کی شام \رات راولپنڈی اسلام آباد سمیت شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونحوا، پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ،جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعدازدوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز گلگت بلتستان اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی، سب سے زیادہ بارشاستور 8، اسکردو ، بونجی ، کوٹ ادو میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔