کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پریژن اینڈ کریکشن سروس میں بڑے پیمانے پر کانسٹیبلز کی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر ایک ہزار کانسٹیبلز کی بھرتیاں کی جائیں گی جس میں 985 مرد حضرات اور15خواتین لیڈی کانسٹیبلز شامل ہیں۔ انسپکٹوریٹ جنرل سندھ پریژن اینڈ کریکشن سروس نے بھرتیوں کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک ’’سی‘‘ گریڈ تک اور عمر کی حد 18سے 28سال مقرر کی ہے۔ امیدواروں کا سندھ کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔ مرد امیدوار سات منٹ میں ڈیڑھ کلومیٹر بھاگنے کی صلاحیت رکھتا ہو جبکہ لیڈی کانسٹیبل 14 منٹ میں 800 میٹر واک کر سکتی ہوں۔ آن لائن درخواستیں پاکستان ٹیسٹنگ سروسز کو 1600 روپے کے ناقابل واپسی پے آرڈر کے ساتھ 11مئی تک جمع کروائی جاسکتی ہیں۔