• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈر نہیں، دھاڑ: پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹائیگرز کی حکمت عملی

ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر حبیب البشر نے کہا ہے کہ ٹائیگرز ٹیسٹ کرکٹ میں آئندہ میچز کے دوران جارحانہ انداز اپنانے پر غور کر رہے ہیں، کھلاڑیوں کو ان کے قدرتی انداز میں کھیلنے کی آزادی دی جائے گی ۔ تاکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔ انہوں نے چٹوگرام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد نئی حکمت عملی کے ساتھ نظریں مئی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہیں۔ مقصد صرف روایتی انداز تک محدود رہنا نہیں بلکہ حالات کے مطابق کھیل میں لچک پیدا کرنا ہے۔ بولنگ یونٹ میں 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت موجود ہے تاہم بیٹنگ میں تسلسل ضروری ہے تاکہ مجموعی کارکردگی بہتر ہو سکے۔ ٹیم سلیکشن بھی اسی اصول کے تحت کی جا رہی ہے تاکہ کارکردگی متاثر نہ ہو۔