راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں وارداتوں میں شہری 10 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔جھپٹا مارگروہ کی ڈکیتیوں میں اضافہ ہوگیا،لاکھوں روپے ،موبائل فونز اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں ۔راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 8موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ روات کے علاقہ نجی سوسائٹی فیز7میں شہری سے نامعلوم ملزمان طلائی چین اورموبائل چھین کرفرار ہوگئے ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ مریڑ حسن میں 3موٹرسائیکل سوارنسرین اختر سے پرس چھین کرلے گئے جس میں طلائی انگوٹھیاں اور موبائل تھا، تلسہ روڈ پرڈیلیوری بوائے یاسر سعید سے 2نامعلوم لڑکے برگر،چپس وغیرہ آرڈر مالیتی 4ہزار 660روپے چھین کرفرار ہوگئے ،ڈھوک حسو میں سیدارسلان کے گھرسے ایک لاکھ روپے اورسونامالیتی 45ہزار روپے ،نورانی محلہ ٹینچ بھاٹہ میں اشفاق کے گھرسے تالے توڑ کرسامان مالیتی 40ہزار روپے ،کارچوک گلریزمیں تاج محمد کی گاڑی سے 2لاکھ روپے اور موبائل ،غریب آباد میں راجہ رئیس کے گھرسے سونا مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،گانگو بہادر میں مظہر اقبال کے گھرسے 3موبائل ،گوجر خان سٹیڈیم کے سامنے جی ٹی روڈ پرپمپ کی ٹک شاپ کے سامنے کھڑی ناصر کی کار سےہینڈ بیگ جس میں 12لاکھ روپے ،870پاؤنڈز،شناختی کارڈ ،ڈرائیونگ لائسنس یوکے ،وغیرہ ،چوری کرلیاگیا،اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 2موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔