راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے3ملزموں کو گرفتار کرکے چرس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزموں ایک کلو 120گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدہوا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ دھمیال ،وارث خان ، اور ٹیکسلا کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔