• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر کھیل کا اسپورٹس کمپلیکس پنڈی فوڈ اسٹریٹ وکرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے راولپنڈی میں لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس، پنڈی فوڈ اسٹریٹ اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے دوران صوبائی وزیر کوری ہیبیلیٹیشن آف لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس اسکیم کے تحت جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کمپلیکس کی مختلف سہولیات کا معائنہ کیا اور سوئمنگ پول کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو ہدایت کی کہ کمپلیکس میں نصب کیے جانے والے سولر سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے۔ سوئمنگ پول سمیت پورے کمپلیکس کی حقیقی توانائی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا جائے، تاکہ توانائی کے مؤثر اور پائیدار استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید