راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) دو رکنی گینگ کوگرفتار کرکے5 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیاگیا، تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گینگ سے 5 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 65 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا ۔