• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فون اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 28مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے امجد سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 28ہزار موٹرسائیکل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے سبطین سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر لے گئے تھانہ دولت گیٹ کے علاقے اسامہ جبار کو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 22ہزار موبائل سے محروم کرگئے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے حسام احمد سے مسلح ڈاکووں نے نقدی موبائل لوٹ لیا تھانہ قنہ قطب پور کے علاقے جھپٹا مارکر عبداللہ کا موبائل چھین لیا تھانہ شاہ شمس کے علاقے نعیم شہزاد سے ڈاکو موٹرسائیکل نقدی موبائل لے گئے جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سجاد محمود کی سولر پلیٹیں بشیر کی موٹر و گندم بستی ملوک کے علاقے گلشن پروین کی کیبل تار راجہ رام کے علاقے عامر حیات کی نقدی طلائی زیورات ملبوسات گلگشت کے علاقے واصف کا سامان ڈی ایچ اے کے علاقے اللہ دتہ کا موبائل نسیم بی بی کی نقدی و کپڑے نیوملتان کے علاقے نعمان ،ربنواز شاہ رکن عالم کے علاقے طارق جمیل ،سرفراز کے نقدی، سائیکل و موبائل فونز سیتل ماڑی کے علاقے فاروق کا موبائل یاسین کی موٹرسائیکل لوہاری گیٹ کے علاقے آصف کے گارڈرز وغیرہ چہلیک کے علاقے امتیاز کا گیس میٹر وحید کا موبائل مظفر آباد کے علاقے اجمل کی نقدی 80ہزار و تین تولہ سونا اقبال کی تاریں شریف کا موبائل قطب پور کے علاقے زبیر احمد اور یامین کے موبائل فونز چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔
ملتان سے مزید