ملتان(سٹاف رپورٹر) شہری حلقوں اور جم جانے والی خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جم اور فٹنس سنٹرز کے اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھائے جائیں تاکہ ملازمت پیشہ افراد اور خواتین کو ورزش اور فٹنس سرگرمیوں کے لیے مناسب وقت میسر آ سکے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ توانائی بچت کے اقدامات کے تحت کاروباری اوقات کار محدود کیے جانے کے بعد بہت سے افراد کو جم جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔