• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی پورٹ ہونیوالی خاتون سمیت دو افراد ایئر پورٹ پہنچنے پر گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) جسم فروشی کے الزام میں ڈی پورٹ ہونے والی خاتون سمیت دو افراد کو ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز 3L-335 ابو ظہبی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے محمد صادق اور آسیہ بی بی کو گرفتار کرلیا ،گرفتار افراد کے بارے میں معلوم ہوا کہ دونوں افراد جسم فروشی کے الزام میں ڈی پورٹ ہوئے جن کو ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا گیا۔
ملتان سے مزید