ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو لیہ ڈویژن کے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے نئے ہائی ٹینشن فیڈر کا منصوبہ مکمل کرلیاگیا۔ ایکسین میپکو ڈویژن لیہ انجینئر عبدالواحد نے 132 کے وی کوٹ سلطان گرڈ اسٹیشن سے نئے تعمیر شدہ”کھوکھر والا“فیڈر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئے فیڈر کے قیام سے علاقے میں بجلی کی ترسیل کا نظام مزید مضبوط اور مستحکم ہوگا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف وولٹیج کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ صارفین کو بہتر، معیاری اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے گی،اس موقع پر ایس ڈی او کوٹ سلطان سب ڈویژن امجد نعیم خان، ایس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویژن فیصل کریم سمیت دیگر افسران اور سٹاف کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔