ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا سنڈیکٹ کے الیکشن جس کا انعقاد رجسٹرار اعجاز احمد کی سربراہی میں ہوا، الیکشن کے کامیاب اور شفاف انعقاد پر دونوں گروپس نے اطمینان کا اظہار کیا۔ الیکشن میں دیگر افسران کیساتھ ساتھ سٹینو گروپ نے ڈیوٹی کے فرائض ادا کیے۔ جس میں سٹینو گرافر سے ترقی پانے والے آفیسران محمد عارف ، اسسٹنٹ رجسٹرار ، ایڈمن حاجی احمد، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈ اور فیصل اکرام، اسسٹنٹ رجسٹرار ، اکیڈ نے پریزائیڈنگ افسران کی ڈیوٹی سر انجام دی ۔