• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال سے جیب تراش خواتین پکڑی گئیں

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال میں مبینہ طور پر دو جیب تراش خواتین پکڑی گئیں،بتایا جاتا ہے کہ او پی ڈی میں آنے والے مریضوں نے شکایت کی ان کی جیبوں سے 60 اور 22 ہزار روپے دو جیب تراش عورتوں نے نکال لیے ہیں،جس پر ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی عملے نے صبح گیارہ بجے قریب دونوں خواتین کو پکڑ کر سیکورٹی آفس لے آئے۔اسی دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مذکورہ دو عورتوں کو مشکوک حرکت کرتے ہو دیکھا گیا، مریضوں کے لواحقین کے مطابق پولیس اور نشتر سیکورٹی کی ملی بھگت سے خواتین کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے تین گھنٹے بعد رہا کردیا گیا ۔
ملتان سے مزید