• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملتان نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔ ملزم کو 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ملزم عاقب کو عمر قید کی سزا سنائی عدالتی ذرائع کے مطابق ملزم نے گزشتہ سال کے دوران ایک خاتون کو اکیلا پاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزم کے خلاف 2025 میں تھانہ صدر جلال پور پیر والا میں خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملتان سے مزید