• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاوٹی دودھ بیچنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 300لیٹر تلف

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملاوٹی دودھ بیچنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کاروائی، ہیڈ سردار پور کبیروالا میں ملک شاپ کی انسپکشن، 300 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کرکے ملک شاپ مالک کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا،بتایا گیاہے کہ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں ملاوٹ کے علاوہ فیٹ اور قدرتی غذائیت کم پائی گئی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر غیر معیاری دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی غذا میں ملاوٹ فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ملتان سے مزید