• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کی رٹ درخواست پر صوبائی سیکرٹری لیبر کو نوٹس جاری

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد رضا قریشی نے صدر بازار ملتان کے تاجروں کی رٹ درخواست پر صوبائی سیکرٹری لیبر کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور ان سے پیرا وائز کمنٹس طلب کیے ہیں پٹیشنرز محفوظ پان شاپ اور اور ائس کریم کے مالک گوہر محمود کے وکیل سید اظہر حیدر بخاری نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت پنجاب نے آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کا حکم دیا ہے لیکن تندور ہوٹل ریسٹورنٹ بیکری اور کھانے پینے کی دکانوں وغیرہ کو چھوٹ دی ہے جبکہ بعض دکانداروں کو ٹیک اوے کی اجازت بھی دی ہے لیکن انتظامیہ پان شاپس اور آئس کریم کی دکانوں کو بھی زبردستی بند کروا رہی ہے جن کا شمار کھانے پینے کی چیزوں کی دکانوں میں ہوتا ہے۔
ملتان سے مزید