ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا زیادتی کے مختلف واقعات الزام میں 8نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مخدوم رشید پولیس کو شمائلہ غفور نے بتایا کہ سودا سلف لینے گھر سے باہر گئی تو ملزمان فیضان اور راشد زبردستی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے اور ملزم فیضان زیادتی کا نشانہ بناتا رہا دریں اثنا صدر پولیس کو رحیم بخش نے بتایا کہ ملزمان ضمیر عرف ڈڈو اور ناصر نے بیٹے جمیل سے زیادتی کی الپہ پولیس کو فوزیہ نے بتایا کہ ملزم گلفام نے میرے بیٹے 8سالہ عادل سے زیادتی کی کوشش کی گئی جبکہ اسی تھانہ کو احسن نے کہا کہ گھر پہنچا تو بیوی اقرا شہزادی موجود نہ تھی جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئےڈی ایچ اے پولیس کو فرحانہ قاسم نے بتایا کہ میری بیٹی تحریم پڑھنے گئی واپس گھر نہیں آئی جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے قادر پورراں پولیس کو شازیہ نے بتایا کہ میرا بیٹا رضوان شریف کام پر گیا جسے نامعلوم کار سوار ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے بدھلہ سنت پولیس کو الماس بی بی نے بتایا کہ ملزمان کامران ،اشرف ، شازیہ ، جمالاں ،عابد 14سالہ بیٹی نصیب کو اغوا کرکے لے گئے اور ممتاز آباد پولیس کو شمیم بی بی نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میری 15سالہ فاتر العقل بیٹی کو اغوا کرلیا ۔پولیس نے نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔