• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی کی تین پی ایچ ڈی سکالرز کو کامیاب دفاع کے بعد ڈگری ایوارڈز کرنے کی سفارش

ملتان(سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی کی تین پی ایچ ڈی سکالرز کو کامیاب پبلک ڈیفنس کے بعد ڈگری ایوارڈز کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ گزشتہ روز ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کیمسٹری کی تین پی ایچ ڈی اسکالرز نے کچہری کیمپس کے کمیٹی روم میں منعقدہ مجلسی دفاع میں کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے پیش کر دیے۔ تقریب کی مہمان خصوصی یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر دیبا شہوارتھیں۔ان سکالرز کے سپروائزرز ڈاکٹر ثمینہ اسلم اور پروفیسر ڈاکٹر مرزا عرفان تھے، جبکہ ایکسٹرنل ایگزامینرز میں پروفیسر ڈاکٹر حق نواز اور ڈاکٹر سید طارق شامل تھے ۔
ملتان سے مزید