اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)رواں مالی سال کےپہلےآٹھ ماہ جولائی دوہزارپچیس سےلیکرفروری دوہزار چھبیس کےدوران پاور سیکٹرکےسرکلر ڈیٹ میں دوسو چوبیس ارب روپےکااضافہ ہواجس کےبعدبجلی شعبےکاسرکلرڈیٹ ایک ہزارآٹھ سوسینتس ارب روپےہوگیاجبکہ جون دوہزارپچیس میں بجلی شعبے کا گردشی قرضہ ایک ہزار چھ سو چودہ ارب روپے تھا،پاور ڈویژن کی سرکلر ڈیٹ رپورٹ میں تفصیلات سامنےآگئیں۔پاور ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق فروری2026 تک بجلی شعبے کا سرکلرڈیٹ ایک ہزار837 ارب روپےرہاجو جون2025 میں ایک ہزار 614ارب روپے تھایعنی رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران جون کے مقابلے میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 224 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔