• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا پر درندوں نے قبضہ کرلیا ہے، انسانوں نے انسانیت کھودی، اقوام متحدہ

کراچی (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد نے عالمی تنازعات اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے "دنیا پر درندوں نے قبضہ کر لیا ہے" اور انسانوں نے اپنی انسانیت کھو دی ہے۔نیویارک میں انسانی ہمدردی کے بحرانوں سے متعلق ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بین الاقوامی برادری کی بے حسی اور عالمی قوانین کی ناکامی پر سخت تنقید کی۔آمنہ جے محمد نے کہا کہ آج کل عالمی قوانین کو لازمی تقاضوں کے بجائے محض "تجاویز" سمجھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے جنگی علاقوں میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔

اہم خبریں سے مزید