• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحٰق ڈار کے برطانوی، کینیڈین، مصری ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےپیر کو برطانیہ، کینیڈا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحق ڈار نے مکالمے اور سفارتکاری کیلئے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیر کی شام برطانیہ کی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال میں تازہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کی جانب سے سہولت کاری اور مکالمے و سفارتکاری کے فروغ کے لئے جاری کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لئے مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
اہم خبریں سے مزید