کراچی(عبدالماجدبھٹی)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے تینوں پلے آف میچوں میں تماشائیوں کو گراونڈ آکر میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان پہلا کوالی فائر منگل کی شام سات بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔جبکہ بقیہ دو پلے آف اور فائنل بدھ،جمعے اور اتوار کو لاہورمیں کھیلیں گے۔پی سی بی کے مطابق کراچی میں ہونے والے پلے آف کے لئے تمام انکلوژر کے ٹکٹ کی ایک ہی قیمت ہوگی تمام انکلوژر کے ٹکٹس 500 روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔میچ کے لئےآن لائن ای ٹکٹ کی سہولت بھی ہوگی پلے آف کےلئے ای ٹکٹ کی فروخت پیر کی رات سے فروخت ہوں گے جبکہ منگل کوشہر کے مختلف مقامات پر باکس آفس فروخت کی جائےگی۔