اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیںْ ڈائریکٹر جنرل، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو سرو س کے گریڈ اکیس کے افسر احسن علی منگی کو تبدیل کر کے انہیں اسپیشل سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے افسر مشتاق احمد کو تبدیل کر کے ان کی خدمات ایک سال کیلئے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے سپرد کی گئی ہیں۔