اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگشا میں خصوصی تقریبِ اعزاز کا انعقادکیا گیا ، تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے انٹرونیشنل کارڈیالوجسٹ اور کارڈیک سرجن پروفیسر پان ژیانگ بن کو ستارۂ پاکستان عطا کیا،پروفیسر پان ژیانگ بن کو شعبہ امراضِ قلب میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا،تقریب میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن، چیف سیکرٹری سندھ علی حسن باروہی، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبہ جات قاسم نوید قمر، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈ ونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔