واشنگٹن / لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا اپنے سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے،یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ملکوں کو اندرونی اور عالمی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے،شاہ چارلس کا دورہ امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش ہے،سیکیورٹی خدشات کے باوجود برطانوی شاہی دورہ منسوخ نہیں کیا گیا، بکنگھم پیلس نے تصدیق کی ہے کہ دورہ طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا، البتہ معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں یقین دہانی کرائی کہ شاہی مہمانوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی اور وائٹ ہاؤس کو محفوظ مقام قرار دیا،دورے کے دوران شاہی جوڑے کا وائٹ ہاؤس میں باضابطہ استقبال کیا جائے گا جہاں فوجی اعزاز، ملاقاتیں اور ایک سرکاری ضیافت بھی شامل ہو گی۔