• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی صدر نے تاجر علی الزیدی کو نیا وزیراعظم نامزد کر دیا

بغداد (اے ایف پی) عراق کے نو منتخب صدر نے پیر کے روز تاجر علی الزیدی کو ملک کا نامزد وزیراعظم نامزد کر دیا ہے، جس کی تائید ملک کے مرکزی شیعہ اتحاد نے کی تھی۔صدارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا، "صدر نزار آمیدی نے پارلیمنٹ کے سب سے بڑے بلاک کے امیدوار علی الزیدی کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔"یہ اعلان کوآرڈینیشن فریم ورک (شعیہ دھڑوں کا اتحاد جن کے ایران کے ساتھ مختلف نوعیت کے تعلقات ہیں اور جنہوں نے ابتدا میں مالکی کو نامزد کیا تھا) کی جانب سے زیدی کو اپنا امیدوار تسلیم کیے جانے کے فوراً بعد سامنے آیا۔
اہم خبریں سے مزید