• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کرنے کی منظوری

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ،نیوز ایجنسیاں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی اور قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی عارضی درآمد کی اجازت، جبری مشقت سے تیار اشیاء کی درآمد پر پابندی، گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کرنے کی منظوری دیدی، کمیٹی نے بلوچستان میں تعینات افسران کیلئے خصوصی مراعاتی پیکیج، ہاکی ٹیم کیلئے 3 کروڑ روپے انعام جبکہ نیب میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے 37 کروڑ 20 لاکھ روپے رکھنے کی منظوری دیدی۔ پیر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اہم خبریں سے مزید